بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری، کروڑوں جرمانہ وصول

ویب ڈیسک: بجلی چوروں کے خلاف ملک بھر میں آپریشن، کروڑوں کا جرمانہ وصول، تفصیلات کے مطابق نگران حکومت، سیکیورٹی فورسز اور عسکری قیادت کی جانب سے ملکی سالمیت اور معیشت کے استحکام کی خاطر سخت اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں حکومتی ایماء پر ستمبر سے ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
22 تا 29 اکتوبر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر سے تقریباً 4اعشاریہ 59 بلین روپے جرمانہ وصول اور 5448 سے زائد گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔
ذرائع کے مطابق بجلی چوری کی مد میں اسلام آباد اور پنجاب سے 5241، سندھ سے 34 اور خیبر پختونخوا سے 173 گرفتاریاں جبکہ پنجاب اور اسلام آباد میں3217، سندھ میں 215 اور خیبرپختونخوا میں325 ایف آئی آر درج کی گئیں۔
اس حوالے سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب اور اسلام آباد سے 1اعشاعریہ 91 بلین، خیبرپختونخوا سے 1اعشاریہ 08 بلین، سندھ سے 1اعشاریہ 39 بلین اور بلوچستان سے 0اعشاریہ 21 بلین روپے جرمانہ کی مد میں وصول کئے گئے جبکہ مجموعی طور پر 24 ستمبر سے اب تک ملک بھر سے 32 بلین سے زائد جرمانہ وصول کیا گیا جبکہ آپریشن کے دوران اب تک اسی مدت میں 24 ہزاز سے زائد گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔

مزید پڑھیں:  بجلی پیدا کرنے کے باوحود مالاکنڈ کے عوام اس سہولت سے محروم ہیں، سلیم الرحمان