بلوچستان،سیکورٹی فورسزکی گاڑیوں پر دہشتگردوں کا حملہ، 14 جوان شہید

ویب ڈیسک: بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی گاڑیوں پر دہشتگردوں کا حملہ، 14 فوجی جوان شہید۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے پسنی سے اورماڑہ جانے والی سیکورٹی فورسز کی 2 گاڑیوں پر حملہ کر کے پاک فوج کے 14 جوانوں کو شہید کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز کی 2 گاڑیوں کو اورماڑہ پسنی میں گھات لگا کر نشانہ بنایا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو پکڑنے کیلئے آپریشن جاری ہے، دہشت گردوں کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  بشکیک میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا،اسحاق ڈار