نیب کیسز، چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت بحالی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئی کی نیب کیسز میں ضمانت بحالی کی درخواستیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔ اس سلسلے میں چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ درخواستوں پر سماعت 7 نومبر کو کرے گا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کازلسٹ جاری کر دی، جسٹس طارق محمود جہانگیری ایک ماہ کی چھٹیوں کے بعد واپسی پر بنچ میں شامل ہوگئے۔
یاد رہے کہ احتساب عدالت نے عدم پیروی پر چیئرمین پی ٹی آئی کی نیب کیسز میں ضمانت خارج کر دی تھی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے ضمانت بحالی کی درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا رکھی ہیں، دو رکنی بنچ پہلے چھ کیسز میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانتیں بحال کر چکا ہے۔

مزید پڑھیں:  کرغزستان: مقامی افراد پاکستانی طلبہ کے ہاسٹل پر دھاوا، متعدد زخمی