pic 1560007436 1

بلدیاتی انتخابات صوبے میں 2 حصوں میں منعقد ہوں گے – معاون خصوصی برائے بلدیات

پشاور: معاون خصوصی برائے بلدیات کامران بنگش کی میڈیا سے گفتگو ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات صوبے میں 2حصوں میں منعقد ہوں گے ، ہم نے رولز تیار کرکے الیکشن کمیشن میں جمع کرادی ہیں،الیکشن کمیشن نے صرف حلقہ بندیوں کے لیے رولز بنانے سے متعلق اعتراض کیا تھا.

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں رواں سال 91 دہشتگرد ہلاک ہوئے ، سی ٹی ڈی

ان کا مزید کہنا تھا کہ بی آر ٹی کے معاملے پر عوام کو سرپرائز دیں گے،بی آر ٹی کے افتتاح سے متعلق جلد وزیراعلیٰ تاریخ دیں گے،منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی کا دعوی ٰدرست ہے، کچھ کام باقی ہے،پی آر ٹی سے متعلق میں نے کبھی تاریخیں نہیں دیں،منصوبے سے متعلق ایک حتمی تاریخ دوں گا وہی حتمی ہوگی.

مزید پڑھیں:  خالد لطیف خان معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی