غزہ پر اسرائیلی بربریت نئے محاذ کو جنم دے سکتی ہے، پیوٹن

ویب ڈیسک: غزہ پر اسرائیلی بربریت کے بارے میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ صیہونی افواج کی جاری بمباری سے نئے محاذ پیدا ہونے کے خدشات موجود ہیں۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے روس کے صدر نے کہا کہ فلسطین اور غزہ پر ٹوٹ پڑنے والی قوتوں سے متعلق ہمارا موقف واضح ہے، خون میں لت پت بچوں کو دیکھ کر کوئی بھی آنسو نہیں روک سکتا، غزہ میں جاری تباہی پر کوئی پتھر دل ہی خاموش رہ سکتا ہے۔
ولادیمیر پیوٹن کا مزید کہنا ہے کہ غزہ میں شہید ہونے والوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے جبکہ 23 لاکھ باشندے محاصرے کی وجہ سے خوراک، پانی، ایندھن اور ادویات کی قلت سے دوچار ہیں۔ مصائب اور خون آلود بچوں کو دیکھتے ہیں تو دل بھر آتا ہے۔
رشین صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل چار ہفتوں سے فضائی اور زمینی حملے جاری رکھے ہوئے ہے، جنگ بندی کی بین الاقوامی آوازوں کو بھی تل ابیب نظر انداز کر رہا ہے، غزہ پر اسرائیلی بربریت، جبر کسی نئے محاذ اور المیے کو جنم دے سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب پولیس میں ریفارمز لاکر اسے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، علی امین گنڈاپور