نیپال زلزلے سے لرز اٹھا، 100 سے زائد افراد لقمہ اجل، درجنوں زخمی

ویب ڈیسک: نیپال زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرز اٹھا جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 6 اعشاریہ 7 بتائی جا رہی ہے، اس شدید زلزلے کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز نیپال کے مغربی صوبے کا ضلع جاجر کوٹ تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ کئی عمارتیں منہدم اور پہاڑوں پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔
زلزلے کے جھٹکے بھارت کے دارالحکومت تک محسوس کیے گئے، نئی دہلی سمیت بھارت کے مختلف علاقوں میں زلزلے کی شدت 6اعشاریہ4 ریکارڈ کی گئی، بھارت کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز نیپال تھا جبکہ اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

مزید پڑھیں:  عدت میں نکاح کیس، خاور مانیکا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ