اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی برقرار، جنگ بندی سے انکار

ویب ڈیسک: اسرائیلی وزیراعظم کی ضد اور ہٹ دھرمی برقرار، ان کی جانب سے بین الاقوامی مطالبات کے باوجود غزہ میں جنگ بندی سے انکار کردیا گیا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے یرغمالیوں کی رہائی تک جنگ بندی نہیں ہوگی۔ حماس نے ہمارے خلاف جنگ اپنے ساتھیوں کی رہائی نہیں بلکہ ہمیں ختم کرنے کیلئے شروع کی ہے، یہ حماس کی بڑی غلطی تھی۔
یاد رہے کہ حماس اسرائیل جنگ میں اب تک ہزاروں لوگ جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ اس دوران زخمی ہونے والوں کی تعداد اس سے کئی زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی بمباری سے مزید 40 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی