اسرائیلی جارحیت سے روزانہ اوسطاً 136 بچے شہید ہونے لگے

ویب ڈیسک: غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے باعث روزانہ کی بنیاد پر 136 بچے شہید ہونے لگے۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہونے والے تنازعات بچوں کی اموات کی شرح بڑھا رہے ہیں۔
اسرائیل کے وحشیانہ حملوں سے غزہ میں ہر روز اوسطاً 136 بچے شہید ہونے لگے، غزہ کے بچوں کی یومیہ اموات حالیہ ہونے والے دنیا کے کسی بھی تنازع میں بچوں کی اموات سے سیکڑوں گنا بڑھ گئی ہیں۔
تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شام کی 11 سالہ جنگ میں ایک روز میں 3 بچے اور مجموعی 12 ہزار بچے، افغانستان کی 12 سالہ جنگ میں روزانہ 2 اور مجموعی 8 ہزار 99 بچے، یمن کی ساڑھے 7 سالہ جنگ میں 2 روز میں 3 بچے اور مجموعی 3700 بچے، عراق کی 14 سالہ جنگ میں 2 روز میں 1 بچہ اور مجموعی 3100 بچے اور یوکرین میں 21 ماہ کی جنگ میں 2 روز میں 1 بچہ اور مجموعی 510 بچے مارے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ