ٹانک، نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایس ایچ او سمیت 3 پولیس اہلکار شہید

ویب ڈیسک: ضلع ٹانک کے علاقے کڑی شاہ نور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او عبد العلی سمیت تین پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں، فائرنگ سے تین پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی سمیت دیگر زخمیوں کو فوری علاج معالجہ کے لئے ٹانک ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ابتدائی معائنہ کےبعد تینوں زخمیوں کو ڈی آئ خان ریفر کردیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پہنچ گئی جہاں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ چار گاڑیوں پر مشتعمل پولیس اہلکار کڑی شاہ نور میں چھاپے کے بعد ٹانک آرہے تھے کہ کڑی شاہ نور کے قریب مسلح افراد نے آندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے نیجے میں شہید ہونے والوں میں دو ایلیٹ فورس جوانوں کا تعلق ضلع نوشہرہ سے تھا۔

مزید پڑھیں:  توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس:صدر مملکت کیخلاف کارروائی روک دی گئی