الشفاء ہسپتال سے بچائے گئے 28 نومولود بچے مصر منتقل

ویب ڈیسک: حماس اور اسرائیل کے مابین جاری جنگ میں ہر گزرتے دن کیساتھ تیزی آتی جا رہی ہے ، میدانی علاقوں کے بعد اب رہائشی عمارتیں ، ہسپتال اور تعلیمی ادارے صیہونیوں نے نشانے پر رکھ دیئے۔
ذرائع کے مطابق غزہ کے سب سے بڑے الشفاء ہسپتال میں بچائے گئے نومولود بچوں کو علاج کے لیے مصر منتقل کر دیا گیا ہے۔ فلسطینی ریڈ کراس سوسائٹی اور مصری میڈیا کے مطابق 28 نومولود بچوں کو الشفاء ہسپتال سے مصر منتقل کیا گیا۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ ہفتے الشفاء ہسپتال پر وحشیانہ کارروائی کرتے شہید ہوئے طبی عملے، بے گھر افراد اور مریضوں کو نکال دیا تھا۔ اس دوران وہاں موجود 31 نومولود بچوں کو پہلے جنوبی غزہ کے ایک ہسپتال میں منتقل کیا گیا اور اب ایمبولینس کے ذریعے انہیں موبائل انکوبیٹرز میں مصر پہنچایا گیا۔
خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 13 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ ان شہدا میں 5 ہزار 500 بچے اور 3 ہزار 500 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ زخمی فلسطینیوں کی تعداد 30 ہزار سے متجاوز ہے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکس چینج میں تیزی، 100 انڈیکس 71 ہزار 200 پر جا پہنچا