معاہدے کے باوجود جنگ جاری رکھیں گے، نیتن یاہو

ویب ڈیسک: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے قطر کی کوششوں سے طے پا جانے والے معاہدے کے باوجود جنگ جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے کا مطلب یہ نہیں کہ جنگ بند ہو جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود نیتن یاہو نے جنگ جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔
اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ معاہدے کا مطلب یہ نہیں کہ مکمل جنگ بند ہو جائے گی، حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے رہیں گے۔ انکے مطابق حماس سے 4 روزہ جنگ بندی معاہدے کے باوجود جنگ جاری رکھیں گے۔
یاد رہے قطراورمصرکی ثالثی میں حماس اوراسرائیل کے درمیان معاہدہ ہوگیا ہے، قطری وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں اسرائیل ایک سو پچاس اور حماس پچاس قیدی رہا کرے گا اور جنگ میں وقفہ چار روز کیلئے ہوگا، جس کا اعلان چوبیس گھنٹے میں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبر پختونخوا بنانے کا فیصلہ