سٹریٹ کرائمز،ملزموں کی تصاویربی آر ٹی سکرینوں پرجاری

ویب ڈیسک:پشاور پولیس نے جرائم پیشہ افراد کا ڈیٹا بی آر ٹی سٹیشنوں پرسکرینز پر جاری کردیاٹرانس پشاور کے مطابق سٹریٹ کرائم میں مطلوب ملزمان کا ڈیٹا بی آر ٹی کے تمام اسٹیشنز کو فراہم کردیاگیاہے 200 سے زائد جرائم پیشہ افراد کی پہلی تصویری لسٹ مکمل ہے پولیس کی جانب سے جاری کرد ہ فہرست میں سٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کے نام اور تصاویر بھی مکمل کی گئی ہے
حکام کے مطابق سٹریٹ جرائم میں ملوث ملزمان کی ویڈیوز بی آر ٹی کے تمام اسٹیشنز کی نصیب سکرین پر چلائی جارہی ہیں تصاویر اویزان کرنے کا مقصد عوام ان افراد کی شناخت کرسکے ملزمان کا ڈیٹا تصاویر سی سی ٹی وی کیمروں اور کریمینلز ریکارڈ سے حاصل کیا گیا ہے شہری مختلف اسٹیشنز پر لگی اسکرینز پر چلنے والی ملزماں کی ویڈیوز موبائل سے بنانے لگے پولیس کا سٹریٹ کرائم وارداتیں میں ملوث ملزمان کی نشاہدہی کے لیے عوام سے مدد لینے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

مزید پڑھیں:  سیکرٹری الیکشن کمیشن سید آصف حسین مستعفی