غزہ میں جاری تباہ کن صورتحال دہشت گردی ہے، پوپ فرانسس

ویب ڈیسک: عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا کہ غزہ کی تباہ کن صورتحال دنیا کے لیے سبق ہے۔
اسرائیل حماس تنازع پر پوپ فرانسس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں جاری تباہ کن صورتحال جنگ نہیں بلکہ دہشت گردی ہے ، یہ تنازع جتنا پھیلے گا انسانیت کو اتنا ہی نقصان ہو گا-
پوپ فرانسس نے غزہ کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاری جنگ فوری بند کی جائے کیونکہ یہ جنگ نہیں بلکہ دہشت گردی ہے جس سے انسانیت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے۔
انہوں نے جنگ کے دوران ہونے والی اموات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں امن قائم ہونا چاہیے کیونکہ امن ہی سب کی جیت ہے دونوں اطراف کے لوگوں کی موت پر افسوس ہے-

مزید پڑھیں:  چیمپئنز ٹرافی: بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے پر غور