سٹریٹ کرائمز ملزموں کی”تشہیر”

پشاور پولیس نے جرائم پیشہ افراد خصوصاً سٹریٹ کرائمز میںملوث سماج دشمن افراد کا ڈیٹا بی آر ٹی سٹیشنوں پرسکرینز پرجاری کرنے کا جوسلسلہ شروع کیاہے اس اقدام سے یقینا عوام کی بہت بڑی تعداد کو ان سماج دشمن افراد سے آگہی ہو گی اور اگرایسے افراد کا ان سے کسی بھی وقت سامنا ہوگا توعوام ان کے بارے میں قریبی پولیس اہلکاروں وغیرہ کوآگاہ کرکے ان کو قانون کی گرفت میں لانے میں مدد گار ہوسکیں گے ‘ ان جرائم پیشہ افراد کے بارے میں صرف بی آرٹی سٹیشنوں پرنشاندہی ضروری نہیں بلکہ ممکن ہوسکے توشہر سے لے کر حیات آباد تک جہاں جہاں بڑی سکرینوں پر مختلف فلمیں چلائی جاتی ہیں ان تمام مقامات پربھی ان ناپسندیدہ افراد کی فلمیں پارکوں اور شاہراہوں پرچلانے کا اہتمام کرکے ان کو قانون کے شکنجے میں لانے کی کوششیں عوام کے مفاد میں ہو سکتی ہیں ‘ بلکہ جس طرح مختلف سرکاری منصوبوں کے بارے میں عوام کی آگہی کے لئے سوشل میڈیا کے ذریعے تشہیری مہم چلائی جاتی ہے اسی طرح مسینجر ‘ وٹس ایپ اور فیس بک پر بھی یہ سلسلہ درازکیا جائے توعوام بروقت باخبر ہو سکیںگے۔

مزید پڑھیں:  استحصالی طبقات کاعوام پر ظلم