الیکشن کے نام پر سلیکشن برداشت نہیں کی جائے گی‘آفتاب شیرپاﺅ

ویب ڈیسک :قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاﺅ نے کہا کہ پچھلے الیکشن میں لاڈلے کو لایا گیا، اب الیکشن کے نام پر سلیکشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔
آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن اگر منصفانہ نہیں ہوئے تو ملک میں دوبارہ افراتفری ہوگی‘الیکشن میں سب کو برابری کی بنیاد پر موقع ملنا چاہیے، ہم دھاندلی اور سلیکشن کے خلاف ہیں۔
آفتاب احمد خان شیرپاﺅ کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔ ہمارے د±شمن بھی نہ کرسکے جو انہوں نے 9 مئی کو کیا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی پاکستانی سفیر کو کرغستان میں طلباء کی معاونت کی ہدایت