فلسطینی شہر ہیبرون میں اسرائیلی افواج اور فلسطینیوں میں جھڑپیں

ویب ڈیسک: 7 دن کی عارضی جنگ بندی کے خاتمہ کے بعد اسرائیل کی جانب سے دوبارہ غزہ پر بمباری کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ اس دوران شہداء کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے.
اسرائِیلی افواج اور فلسطینیوں کے مابین ہیبرون میں ہونے والی جھڑپوں سے علاقہ میں کافی تناو سمیت عوام میں شدید خوف و ہراس بھی پایا جاتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیبرون فلسطینی علاقے مغربی کنارے کا سب سے امیر اور سب سے زیادہ آبادی والا شہر ہے۔
7 اکتوبر کو حماس کے حملوں اور غزہ پر اسرائیل کے جوابی فضائی حملوں کے بعد سے وہاں اسرائیلی افواج اور فلسطینیوں کے درمیان تناؤ پایا جاتا ہے جس میں ہر گزرتے لمحے کے ساتھ اضافہ نوٹ کیا جا رہا ہے۔
اسرائیلی فوجیوں نے سب سے بڑے شہر ہیبرون میں تقریباً 800 اسرائیلی آباد کاروں کی حفاظت کے لیے گشت بڑھایا ہے اس دوران اسرائیلی افواج اور فلسطینیوں میں کافی جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  نائیجر، امریکی فوج کے زیر استعمال ایئربیس روسی فوج کے ہاتھ لگ گیا