سردی کی شدت بڑھتے ہی مچھلی فروشوں کی چاندی، قیمتیں بڑھا دیں

ویب ڈیسک: مہنگائی کا ڈنکا ہر سو بج رہا ہے، ایسے میں مچھلی فروشوں نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو ڈالے۔ موسم سرد ہوتے ہی مچھلی کی قیمتیں بڑھا دیں۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ موسم سرد ہونے سے مچھلی مارکیٹ کی رونق بڑھ گئی تاہم مہنگائی کے اثرات مچھلی منڈی تک بھی پہنچ گئے جس سے اس کی رونق ماند پڑ گئیں، گزشتہ سیزن کی نسبت مچھلی کی قیمتوں میں 50 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ اس وجہ سے لوگوں کا اس جانب رجحان کم ہونے لگا ہے.
ذرائع کے مطابق کالا رہو فارمی مچھلی 500 روپے فی کلو، کالا رہو دیسی مچھلی 800 روپے، سول مچھلی 1800 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی ہے جبکہ ملہی مچھلی 600 تا 700 روپے کلو میں بیچی جا رہی ہے۔
اس موقع پر عوام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی نے ہر سو ڈیرے ڈال رکھے ہیں، چکن اور کڑاہی سے لطف اندوز ہونا اب خواب بن دیا ہے، ایک مچھلی بچی تحی اب اس کا کھانا بھی آسان نہیں رہا.
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت مچھلی کی قیمتوں میں 50 فیصد اضافہ دیکھا جا رہا ہے.

مزید پڑھیں:  پاکستان میں چاند نظر نہیں آیا، یکم ذی القعدہ 10مئی کو ہوگی