گورنر ہاﺅس پشاور میں دولہا دلہن کے فوٹو شوٹ کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک :گورنر ہاﺅس پشاور میں دولہا دلہن کے فوٹو شوٹ کی ویڈیو وائرل ہو گئی جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید اور سوالات کا سلسلہ جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گورنر ہاﺅس پشاور میں دولہا اور دلہن کی جانب سے بنائے گئے ایک فوٹو شوٹ کی ویڈیو وائر ل ہو گئی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ مولانا فضل الرحمن کے سمدھی گورنر کے ہوتے ہوئے یہ فوٹو شوٹ کیسے ہوا ۔
سوشل میڈیاصارفین نے سوال اٹھایا کیا گورنرہاوس میں فلموں اور گانوں کی شوٹنگ بھی ہوتی ہے، پشاور گورنر ہاوس میں فوٹوشوٹ دیکھ کرواقعی تبدیلی آگئی ہے۔
معاملے پر گورنر خیبر پختونخوا نے بھی اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ عرصہ دراز سے لوگ فوٹ شوٹ کے لیے گورنرہاوس آتے ہیں دولہا دلہن کو گورنر ہاوس میں فوٹو شوٹ کی اجازت دی جاتی ہے ۔
دوسری جانب ترجمان گورنر ہاﺅس کا کہنا ہے کہ گورنر ہاوس میں فلم یا ڈرامے کی شوٹنگ نہیں ہوئی ۔

مزید پڑھیں:  عوام کو ایک اور جھٹکا،بجلی 2روپے 83پیسے فی یونٹ مہنگی