پاک افغان حکام کے مابین مذاکرات کامیاب، طورخم بارڈر کھل گیا

ویب ڈیسک: پاکستان اور افغانستان کی درمیانی سرحد طورخم بارڈر بند ہونے کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق طورخم بارڈر پر پاک افغان حکام کے درمیان مذاکرات کامیاب رہے۔
اس حوالے سے سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے بعد طورخم بارڈر ہر قسم امدورفت کے لیے کھول دیا گیا، اس بارے میں‌منعقدہ ہونے والے اجلاس میں پاک افغان بارڈر کے حکام نے کی شرکت ۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق طورخم بارڈر پر گاڑیوں کی کلئیرنس کا عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بارڈر کھلنے کےبعد درجنوں گاڑیوں سمیت پیدل امدورفت بھی بحال ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ طورخم بارڈر آج صبح افغان حکام کی جانب سے پاکستان خوش آمدید سائن بورڈ لگانے پر اعتراض کرنے کی وجہ سے بند کر دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوامیں میٹرک امتحانات کی شفافیت کیخلاف پروپگنڈا گمراہ کن قرار