چیف الیکشن کمشنر کی نگران وزیر اعلیٰ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک: ملک بھر میں عام انتخابات کے حوالے سے تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے، 8 فروری 2024ء کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر نے بھی دوروں کا آغاز کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات میں عام انتخابات کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا اس ملاقات کے حوالے سے کہنا ہے کہ سکندر سلطان راجہ سے ہونیوالی ملاقات میں جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ نے عام انتخابات کیلئے کی جانیوالی تیاریوں پر بریفنگ دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد نگران وزیر اعلیٰ کی جانب سے کہا گیا کہ ہم عام انتخابات کے لیے تیار ہیں، اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔
یاد رہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے ملک بھر میں عام انتخابات کے حوالے سے نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے ملاقات کی اور اس حوالے سے کی جانیوالی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان، دہشتگردوں نے لڑکیوں کا نجی سکول بم سے اڑا دیا