خیبر پختونخوا :جے یو آئی اور ن لیگ کا انتخابات کیلئے مشترکہ لائحہ عمل پر غور

ویب ڈیسک : جمعیت علمائے اسلام (ف) خیبر پختونخوا اور مسلم لیگ ن کے نمائندہ وفد کی ملاقات ‘انتخابات کے لئے مشترکہ لائحہ عمل پر تفصیلی غور و خوض ہوا ۔
ملاقات کے دوران آئندہ عام انتخابات کے لئے مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی ۔
ملاقات میں مسلم لیگ کی طرف سے انجینئر امیر مقام ، جاوید عباسی اور جے یو آئی کی جانب سے مولانا عطاءالحق درویش‘ آصف اقبال داو¿دزئی عبدالجلیل جان مفتی فضل غفور مولانا اماں اللہ حقانی شاہ حسین اور عاملے کی اراکین شریک ہوئے ۔
اجلاس کے دوران شرکاءنے آئندہ ہفتہ اگلی نشست میں تمام معاملات طے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

مزید پڑھیں:  بنوں، مستقلی و فنڈز منتقلی کے حوالے سے بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکول کا احتجاج