فلسطین کے مسئلہ کا دو ریاستی حل قابل قبول نہیں ‘ مفتی تقی عثمانی

ویب ڈیسک :وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر اور معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ فلسطین کے مسئلہ کا دو ریاستی حل کی بات کسی صورت قابل قبول نہیں ہے ۔
قائد اعظم نے اسرائیل کو ناجائز بچہ قرار دے کر کبھی تسلیم نہ کرنے کا اعلان کیا تھا، بانی پاکستان کے ریاستی اعلان سے پاکستان کبھی پیچھے نہیں ہٹ سکتا۔
اسلام آباد میں حرمت مسجد اقصٰی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ خدائی امریکا کے پاس نہیں اللہ کے پاس ہے، ہمیں جنگ بندی کے بجائے غزہ پر بمباری بندکرنےکا مطالبہ کرنا چاہیے، پورا عالم اسلام مغرب کی غلامی کا شکار ہے، سیاسی معاشی اور فوجی اعتبار سے ہم غلامی کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔
معروف عالم دین کا کہنا تھا کہ دو ریاستی حل کی بات کسی صورت قابل قبول نہیں،کوئی بھی مسلمان اسرائیل کی ریاست کو قبول نہیں کرسکتا، دو ریاستی حل کی بات سے پرہیز کیا جائے، دو ریاستی حل کا مطلب اسرائیل کو تسلیم کرنا ہے۔
حماس کے لڑنے والوں کو جنگجوکے بجائے مجاہدین کہا جانا چاہیے، عالم اسلام کے پاس وسائل ہیں جو ان کا ناطقہ بند کرسکتے ہیں، دولت کے باوجود مسلم ممالک غلامی کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  فیض آباددھرنافیصلےپرعمل کرلیاجاتاتو 9مئی کا واقعہ نہ ہوتا، چیف جسٹس