پاکستان کا عدالتی نظام مفلوج ہوچکا ہے‘ شیر افضل مروت

پرویز خٹک لوٹا نہیں بلکہ ملک بھر کے لوٹوں کا سربراہ ہے‘آئندہ عام انتخابات میں یہاں کے غیور عوام تاریخ ساز شکست دیں گے
ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پاکستان کا عدالتی نظام مفلوج ہو چکا ہے عمران خان کو انصاف پاکستان کے عوام دلائیں گے۔
نوشہرہ میں تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ نوشہرہ میں انتقامی سیاست جاری ہے پی ٹی آئی لیڈروں کو ہراساں کیا جارہا ہے جیل سے خان کا پیغام ہے کہ نوشہرہ کے فرغون کو ملیامیٹ کرنا ہے۔
شیر افضل مروت نے اپنے خطاب میں پرویز خٹک کولوٹوں کا سردار قرار دیتے ہوئے کہا کہ پرویز خٹک نے اپنی سیاسی کیرئیر میں اقتدار کی خاطر صرف پارٹیاں تبدیل کی ہیں۔
پرویز خٹک لوٹا نہیں بلکہ ملک بھر کے لوٹوں کا سربراہ ہے‘آئندہ عام انتخابات میں یہاں کے غیور عوام انہیں تاریخ ساز شکست دے گی۔
تحریک انصاف کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ایسی شکست دیں گے کہ پرویز خٹک اپنی آنے والی نسلوں کو بھی پی ٹی آئی سے پنگا نہ لینے کی نصیحت کرے گا ۔

مزید پڑھیں:  اسلام کے مارگلہ پہاڑوں پر لگی آگ ہوا کے ساتھ شدت اختیار کر گئی