دیر بالا : ڈاٹسن کھائی میں گرنے سے 6افراد زخمی

ویب ڈیسک :دیربالا کے علاقے واڑی چاپر میں ڈاٹسن کھائی میں گرنے سے 6افراد زخمی ہو گئے ۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق واڑی چاپر میں تیز رفتارڈاٹسن ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میںجا گری جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے جن میں ایک خاتون اور ایک بچی بھی شامل ہیں۔
مقامی لوگوں نے فوری امدادی کارروائی کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی پاکستانی سفیر کو کرغستان میں طلباء کی معاونت کی ہدایت