الیکشن کمیشن کا انتخابات کیلئے تربیت یافتہ عملے کے تبادلوں پر اعتراض

ویب ڈیسک :الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں انتخابات کے لئے تربیت یافتہ عملے کے تبادلوں پر اعتراض کرتے ہوئے ٹرانسفرز روکنے کے لئے صوبائی حکومت کو مراسلہ جاری کردیا ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے مذکورہ 640ملازمین کی فہرست صوبائی حکومت کو ارسال کردی گئی ہے جس پر صوبائی حکومت نے تمام انتظامی محکموں کو انتخابات تک ان ملازمین کا تبادلہ نہ کرنے کی ہدایت کردی۔
الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایسے ملازمین کے تبادلے نہ کئے جائیں جنہیں تربیت دیدی گئی ہے ‘مذکورہ تربیت یافتہ عملہ کی متعلقہ حلقے میں موجودگی اور تعیناتی انتہائی اہم ہے۔
مراسلے کے مطابق ضلعی اور حلقوں کی سطح پر 640ملازمین کو الیکشن مینجمنٹ سسٹم پر تربیت دی جا چکی ہے انتخابات کے انعقاد کے لیے ان ملازمین کو نامزد ریٹرننگ افسران کے ساتھ تعینات کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کو آئی ایم ایف کا تجویز کردہ بجٹ پیش کردیاگیا