کرک گیس حادثہ: عوام کا شدید احتجاج ‘علاقے میں حالات کشیدہ

ویب ڈیسک : کرک کے علاقے ٹیری عیسک خماری میں گزشتہ روز گیس سے بھرے پلاسٹک بیگ کے پھٹنے سے 24 بچوں کے زخمی اور ایک کے جاں بحق ہونے کے بعد عوام سراپا احتجاج ‘حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔
مظاہرین نے کرک میں گیس کی عدم دستیابی پر نعش کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے گیس پیدواری کمپنی مول کے گیٹ کو بند کردیا‘مکوڑی پلانٹ سے تیل کی ترسیل بند کردی گئی ۔
مظاہرین کے مطابق انتظامیہ نے ٹیری اور مضافاتی علاقوں سے گیس کنکشن گزشتہ 8 سال سے منقطع کئے ہوئے ہیں‘انتظامیہ ہمارے مطالبات کو پورا کریں، اور ہمیں قانونی گیس دی جائے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات پورا نہ ہونے تک احتجاج جاری رہے گا‘تمام تر حالات و واقعات کی ذمہ دار ضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائندوں سمیت سوئی نادرن ہے۔
واضح رہے کہ گیس سے بھرے پلاسٹک بیگز میں اآگ لگنے سے 24افراد جھلس گئے تھے جن میں سے ایک جاں بحق ہو گیا ہے ۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دو زخمیوں کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کردیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ نے پہلے ہی خطرے کے پیش نظر پلاسٹک بیگز میں گیس بھروانے پر دفعہ 144 لگا کر پابندی عائد کررکھی ہے۔

مزید پڑھیں:  جسٹس منیب اختر نے سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا