عاصم منیر سے امریکی وزیردفاع

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی وزیردفاع کی ملاقات

ویب ڈیسک: امریکہ میں موجود پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیرسے امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پینٹاگون کے ترجمان میجر جنرل پیٹ رائڈر کے مطابق امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی پینٹاگون میں میزبانی کی۔
ملاقات کے دوران دونوں حکام نے علاقائی سلامتی سے متعلق تازہ پیشرفت پر گفتگو کی، دوطرفہ دفاعی تعاون کے ممکنہ شعبوں پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
یاد رہے کہ جنرل عاصم منیر کا بطور آرمی چیف امریکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔

مزید پڑھیں:  دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کردیاگیا