3 پولیس اہلکار شہید

ٹانک، دہشتگردوں کا پولیس لائن پر حملہ، 3 پولیس اہلکار شہید ،1زخمی

ویب ڈیسک: ٹانک میں دہشتگردی کا ایک اور واقعہ پیش آیا، ذرائع کےمطابق دہشتگردوں نے ڈیرہ روڈ پر واقع پولیس لائن پر حملہ کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید اور 1 زخمی ہوگئے جبکہ پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔
اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے حملہ رات 3 بجے کے قریب کیا جس کے بعد ڈیرہ روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا اور دہشگردوں کو پکڑنے کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ یاد رہے کہ ٹانک میں پیش آنےوالے واقعہ میں 3 پولیس اہلکار شہید اور 1 زخمی ہو گئے۔
ڈی پی او ٹانک کا دہشتگرد واقعہ کےحوالے سے کہنا تھا کہ پولیس لائن میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ 3 پولیس اہلکار شہید جبکہ 1 زخمی ہے۔
ڈی پی او افتخار شاہ کا کہنا تھا کہ جوابی کارروائی کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ ایک دہشت گرد اب بھی پولیس لائن میں موجود ہے جس کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس جوانوں کے حوصلے بلند ہیں آخری دہشت گرد کے صفائے تک لڑیں گے۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، کیپٹن (ر) مظہر اقبال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لویردیر تعینات