مزاحمت کا سامنا

خان یونس :اسرائیلی فوج کو حماس کی جانب سے مزاحمت کا سامنا

ویب ڈیسک :خان یونس میں اسرائیلی فوج کو حماس کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ‘ فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیلی فوج کی سڑکوں پر دوبدو لڑائی کے دوران متعدد اسرائیلی ٹینکوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔
گزشتہ رات سے اب تک حماس کے جنگجووں سے جھڑپوں کے دوران 10 سے زیادہ اسرائیلی فوجی واصل جہنم ہوچکے ہیں۔
حماس کی جانب سے اسرائیلی شہر اشدود میں غزہ سے میزائل حملہ کیا گیا جس میں ایک اسرائیلی شاپنگ سینٹر کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔ غزہ میں زمینی آپریشن میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 115 تک پہنچ چکی ہے۔

مزید پڑھیں:  خالد لطیف نے خود استعفیٰ دیا،شیر افضل مروت کی وضاحت