الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کیخلاف کارروائی سے روک دیا گیا

ویب ڈیسک :پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو 21دسمبر تک پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی سے روک دیا ہے۔
پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان کے معاملے پر الیکشن کمیشن کے نوٹسز کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی‘جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے سماعت کی۔
سماعت کے دوران نمائندہ الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہم آج جواب جمع کردیں گے جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ پی ٹی آئی کے خلاف 21 دسمبر تک کارروائی نہ کی جائے۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روک کر سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش