امریکی عدالت کا تاریخی فیصلہ، ڈونلڈ ٹرمپ نااہل قرار

ویب ڈیسک: امریکی تاریخ میں منفرد واقعہ، عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ نااہل قرار دیدئے گئے۔ ذرائع کے مطابق امریکی ریاست کولوراڈو کی سپریم کورٹ نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نااہل قرار دیدیا۔
ماہرین اسے امریکی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ قرار دے رہے ہیں۔ اس سے قبل کسی بھی امریکی صدر کو نااہلی کا سامنا نہیں کرنا پڑ تھا۔
ذرائع کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے صدارتی امیدوار ہیں جنہیں نااہلی کا سامنا کرنا پڑا۔
عدالتی فیصلے کے بعد سابق صدر کو 4 جنوری تک اپیل کا حق بھی دیا گیا ہے، اس دوران اگر وہ اپنی نااہلی کو چیلنج کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق امریکی عدالت کی جانب سے جاری ہونے والے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کیپیٹل ہل حملے میں ملوث ہونے کی وجہ سے انتخابات لڑنے کے اہل نہیں۔
عدلاتی فیصلے میں سابق صدر کو بغاوت یا بغاوت میں ملوث افراد کی فہرست میں بھی ڈالا گیا ہے ، اس وجہ سے ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی امریکی آئین میں موجود شق کے تحت انہیں نااہل قرار دیدیا گیا۔
یاد رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نااہل قرار دیدئے گئے جن کو اس کے باوجود اپیل کا حق بھی دیا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  9 مئی واقعات، صوبائی وزیر مذہبی امور عدنان قادری کی ضمانت خارج