رائز ٹو پروگرام کے تحت پاکستان کیلئے 35 کروڑ ڈالر قرض منظور

ویب ڈیسک: پاکستان کیلئے 35 کروڑ ڈالر قرض کی منظور ورلڈ بنک کی جانب سے دے دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ یہ منظور رائز ٹو پروگرام کے تحت دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو معیشت میں استحکام کیلئے ریفارمز کی پالیسی پر عملدرآمد کرنا ہو گا جو کامیابی کی پہلی سیڑھی ہو سکتی ہے۔
عالمی بنک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مستحکم گروتھ کیلئے مالیاتی نظم و نسق پر عملدرآمد انتہائی ضروری ہے۔ یاد رہے کہ حالیہ فراہم کردی رقم ادارہ جاتی اصلاحات، مستحکم گروتھ اور ہدف حاصل کرنے کیلئے استعمال ہو گی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کیلئے ورلڈ بنک کی جانب سے 35 کروڑ ڈالر کی امداد کی منظوری دیدی گئی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی مالیاتی نظم و نسق کی جانب بھی اشارہ دیتے ہوئے اس پر عمل درآمد کا کہا جانے لگا ہے۔

مزید پڑھیں:  صوبائی حکومت کا لوڈشیڈنگ شیڈول کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن کا عندیہ