ضابطہ اخلاق جاری

عام انتخابات :الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

ویب ڈیسک :الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عام انتخابات 2024 کے لیے سیاسی جماعتوں کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا ۔
الیکشن کمیشن آف کے اعلامیے کے مطابق سیاسی جماعتیں، امیدوار ایسی رائے کا اظہار نہیں کریں گے جو نظریہ پاکستان، ملکی خودمختاری، سلامتی، سالمیت کے خلاف ہو۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں ایسی رائے کا بھی اظہار نہیں کریں گی جس سے عدلیہ یا فوج کی شہرت کو نقصان پہنچے یا ان کی تضحیک ہو‘اس کے علاوہ سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن کی تضحیک سے اجتناب کریں گی۔
اعلامیے کے مطابق مخالف امیدوار کو دستبردار یا ریٹائر ہونے کی ترغیب یا اس کے لیے رشوت یا تحفہ دینے سے گریز کیا جائے گا۔
ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ امیداروں کے انتخاب کے وقت خواتین کی 5 فیصد نمائندگی کو یقینی بنایا جائے گا‘سیاسی جماعتیں ایسے معاہدے میں شرکت نہیں کریں گی جس کا مقصد مرد، خواتین اور ٹرانسجینڈر کو امیدوار بننے سے روکنا یا ان کو ووٹ سے محروم کرنا ہو۔
حلقہ بندیوں سے متعلق میڈیا کی خبروں پر وضاحت میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 اور رولزکے تحت حلقہ بندیوں کے اصول واضح ہیں، صوبے کی آبادی کو مختص سیٹوں پر تقسیم کیا جاتا ہے تو ہر سیٹ کے کوٹے کا تعین ہو جا تا ہے، اگر کسی ضلع کی سیٹوں کا حصہ 4.49 بنتا ہے تو اسے 4 سیٹیں دی جاتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  ژوب میں شہید ہونیوالے میجر بابر نیازی سپرد خاک