پرویز خٹک

چیف الیکشن کو کوئی بھی نہیں ہٹا سکتا ‘پرویز خٹک

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ انتخابات اپنے وقت پر ہونگے احتجاج کا کوئی فائدہ نہیں، چیف الیکشن کو کوئی بھی نہیں ہٹا سکتا ۔
پشاور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے قومی اسمبلی کے ایک اور دو صوبائی حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان بھی کیا ۔
تقریب کے دوران پختونخوا قومی موومنٹ کا پی ٹی آئی پی میں ضم ہونے کا اعلان ‘صدر اکبر خان ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین میں شامل ہوگئے۔
اس موقع پر پرویز خٹک نے کہا ہے کہ صوبے کے حقوق حاصل کرنے والوں کا ساتھ دینگے‘کاغذات نامزدگی جمع ہورہے ہیں، ہم 70 فیصد سیٹوں پر امیدوار سامنے لائینگے۔

مزید پڑھیں:  ججز خط:پی ٹی آئی نے چیف جسٹس کاطرزعمل مایوس کن قراردیا