فری میڈیکل کیمپ

پاک فوج کی جانب سے گاؤں ڈھوبہ بیدی میں فری میڈیکل کیمپ کا قیام

میڈیکل کیمپ کا مقصد دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولیات مقامی لوگوں کو گھر کی دہلیز پر فراہم کرنا تھا
ویب ڈیسک: پاک فوج اور سول انتظامیہ کے تعاون سے لائن آف کنٹرول پر واقع گاؤں ڈھوبہ بیدی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
فری میڈیکل کیمپ میں اسلام آباد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے ماہر ڈاکٹروں نے اپنی خدمات پیش کیں۔
میڈیکل کیمپ کا مقصد دوردراز علاقوں میں صحت کی سہولیات مقامی لوگوں کو گھر کی دہلیز پر فراہم کرنا تھا۔
ماہر امراضِ نسواں کے علاوہ ماہرامراض چشم، ماہر امراض اطفال، جنرل سرجن اور میڈیکل اسپیشلسٹ بھی میڈیکل کیمپ کا حصہ تھے۔
گائنا کالوجسٹ نے موبائل الٹراساؤنڈ مشین کے ذریعے 166 خواتین کا طبی معائنہ کیا اور مفت ادویات مہیا کیں۔
میڈیکل کیمپ میں 500 سے زائد مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا اور ادویات فراہم کی گئیں۔
پاک فوج موسم سرما میں کنٹرول لائن کے ان علاقوں میں ڈاکٹروں کی ٹیمیں پیدل بھیجتی ہے جن کا رابطہ برف باری کی وجہ سے دوسرے علاقوں سے منقطع ہو جاتا ہے۔
ایمرجنسی مریضوں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر ملٹری ہسپتال منتقل کیا جاتا ہے
پاک فوج کی ان خدمات کو مقامی آبادی کی جانب سے بہت قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
مقامی آبادی نے دور دراز علاقوں میں میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو بھرپور سراہا اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:  دیر بالا، تعلیمی شرح بڑھانے کیلئَے بچوں کو لازمی سکول مِیں داخلہ دلائیں، عبدالرحمن