توشہ خانہ کیس،سزامعطلی کیلئَے بانی پی ٹی آئی کی درخواست واپس

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی کے مسائل ہیں کےبڑھتے جا رہے ہیں، سائفر کے بعد اب توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کیلئَ دائر درخواست اعتراض کے ساتھ واپس کر دی گئی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا کے فیصلے کیخلاف درخواست پر ہونے والے اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ اپیل کے ساتھ لف دستاویزات نامکمل ہیں، تمام متعلقہ دستاویزات کے ہمراہ اپیل 6 جنوری تک دائر کی جا سکتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی گئی تھی جس میں بانی پی تی آئی کی جانب سے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔
اس حوالے سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ توشہ خانہ کیس میں سزا پہلے ہی معطل ہوچکی ہے، اس حوالے سے پورا فیصلہ نہیں۔
اس غلطی کا فائدہ الیکشن کمیشن نے اٹھایا اور بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ ملک کی سب سے بڑی جماعت کے لیڈر کو انتخابات سے باہر نہیں رکھا جا سکتا، سپریم کورٹ توشہ خانہ کیس میں سزا پر مبنی فیصلہ معطل کرے تاکہ انتخابات میں حصہ لیا جا سکے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں ضمانت منظور ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، سیاحتی مقام ناران سیاحوں کیلئے 6 ماہ بعد کھول دیا گیا