آصف زرداری سے سیاسی اتحاد، گورنر خیبرپختونخوا نے تمام افواہوں کی تردید کر دی

ویب ڈیسک: الیکشن 2024ء میں جوڑ توڑ اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے تمام پارٹیاں کوشاں ہیں۔ تاہم جے یو آئی ف اور پی پی پی کے سیاسی اتحاد کے بارے میں ابھی کچھ واضح نہیں۔
دورہ پشاور کے موقع پر گورنر ہاوس میں قیام کے حوالے سے چہ میگوئیاں کی جا رہی تھیں تاہم اس حوالے گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے واضح کر دیا کہ آصف زرداری سے سیاسی اتحاد سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ سابق صدر مملکت کے گور نرہاؤس میں قیام کے دوران کوئی سیاسی میٹنگ نہیں ہوئی۔ تاہم میرا فرض ہے کہ ریاست اور عوام کو آپس میں جوڑے رکھوں۔
گورنرخیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبہ کو درپیش مالی مشکلات کے حوالے سے وزیر اعظم سے بات چیت کی ہے جس پر ان کی جانب سے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ الیکشن میں جانا ہے فیصلہ ہوچکا ہے، اب اس سلسلے میں رکاوٹیں ڈالنا عدالت کی توہین ہوگی۔
یاد رہے کہ گزشہ روز سابق صدر مملکت آصف زرداری نے دورہ پشاور کے موقع پر گورنر ہاوس میں قیام کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی جارحیت کے باعث رفح میں مزید 60 فلسطینی شہید