سابق ایم این اے نورعالم خان نے جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک: سابق ایم این اے نور عالم خان نے باقاعدہ طور پر جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر نور عالم خان نے اپنی رہائش گاہ پر جے یو آئی کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطا الرحمان کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی.
انہوں نے پریس کانفرنس میں‌باضابطہ طور شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر جے یو آئی کے دیگر قائدین بھی موجود تھے۔
سینیٹر مولانا عطاء الرحمان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم نور عالم خان اور ان کے پورے خاندان کو جے یو آئی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔
مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کو حکومت بنانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ نور عالم خان کا کہنا تھا کہ جمیعت علمائے اسلام کیساتھ پہلے بھی بہتر تعلقات تھے اب بھی ہیں، انہوں نے ہمیشہ ملک کی بقا کی بات کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان جو کہتے ہیں سچ ثابت ہوتا ہے۔ جے یو آئی کی قیادت کا گھر آنے پر مشکور ہوں، مولانا کی سیاسی بصیرت کا ہر کوئی قائل ہے اور ان کی قائدانہ صلاحیتوں سے متاثر ہو کر ہی جے یو آئی میں شامل ہوا۔
نور عالم خان نے کہا کہ میں اپنی تمام فیملی اور دوستوں کے ساتھ جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں:  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی