الیکشن 2024، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

ویب ڈیسک: ملک بھر میں سیاسی گہما گہمی جاری ہے، الیکشن 2024 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے دو روزہ توسیع آج ختم ہو جائے گی۔ چاروں صوبوں میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ آج مکمل ہوگا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ای سی پی نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 روز کی توسیع کی تھی، الیکشن کمیشن کے نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 سے 30 دسمبر تک ہوگی۔
ای سی پی کے مطابق ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کیخلاف اپیل 3 جنوری تک دائر ہوگی، پولنگ شیڈول کے مطابق 8 فروری 2024 کو ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ چار روز کے دوران متعدد سیاسی رہنماؤں نے کاغذات نامزدگی وصول کئے اور جمع کرائے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی طلبہ کی حفاظت یقینی بنانےکیلئے کوشاں ہیں، پاکستانی سفیر