4 وکیل بہن بھائی

انتخابات، 4 وکیل بہن بھائی 4 بڑے سیاستدانوں کے مدمقابل ہوں گے

ویب ڈیسک: راولپنڈی کے 4 وکیل بہن بھائی ملک کے چار بڑے سیاستدانوں کے مدمقابل ہوں گے.
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں چار وکیل بہن بھائی شہر کینٹ کی 4 قومی نشستوں پر اُمیدوار بن گئے، چاروں بہن بھائی پاکستان عوامی لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیں گے۔
چاروں بہن بھائی ملک کے پرانے اور گھاگ سیاست دانوں چوہدری نثار علی خان، شیخ رشید، حنیف عباسی اور غلام سرور خان سے مقابلہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق اصغر مبارک ایڈوکیٹ این اے 56 سے شیخ رشید احمد کے خلاف مد مقابل ہوں گے اور عظمت علی مبارک این اے 55 سے راجہ بشارت اور ملک ابرار کا مقابلہ کریں گے۔
عظمیٰ علی مبارک این اے 57 میں شیخ رشید احمد کا مقابلہ کریں گے اور طاہرہ مبارک این اے 53 سے چوہدری نثار کا مقابلہ کریں گی۔

مزید پڑھیں:  تعجب ہے، نیب ترامیم کیس 53 سماعتوں تک چلایا گیا، چیف جسٹس