شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی نظر بند‘ رہائی ممکن نہ ہوسکی

ویب ڈیسک :تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل میں نظر بند کردیاگیا رہائی ممکن نہ ہو سکی ۔
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کے احکامات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے جاری کیے جو پنڈی پولیس چیف کی سفارش پر جاری کیے گئے ہیں۔
ڈی سی کے احکامات میں کہا گیا ہےکہ شاہ محمود قریشی 9 مئی کے مقدمات میں نامزد ہیں اور ان سے تفتیش درکار ہے لہٰذا ان کی نظر بندی کے آرڈر جاری کیے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ سائفر کیس میں عمران خان کے شریک ملزم شاہ محمود قریشی کی ضمانت سپریم کورٹ نے منظور کی تھی، ان کے وکلا نے آج ضمانتی مچلکے جمع کرائے جس کے بعد آج شاہ محمود کی جیل سے رہائی کا امکان تھا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں ڈرون حملے کی تردید کردی