عمران خان اور فواد پر فردجرم

توہین الیکشن کمیشن، عمران خان اور فواد پر فردجرم عائد نہ ہوسکی

ویب ڈیسک: توہین الیکشن کمیشن کیس میں بانی پی ٹی آئی اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔
چار رکنی کمیشن نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اورفوادچودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی۔
فواد چودھری کے وکیل فیصل فرید چودھری عدالت پیش ہوئے جبکہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کے باعث پیش نہ ہوسکے۔
الیکشن کمیشن توہین کیس کی سماعت بغیر کارروائی 3جنوری تک ملتوی کردی گئی۔
واضح رہے الیکشن کمیشن کی کاز لسٹ جاری کئے جانے کے بعد فواد چودھری کی جانب سے توہین الیکشن کمیشن کیس میں اوپن ٹرائل کی استدعا کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ترکیہ کا عالمی عدالت میں اسرائیل کیخلاف فریق بننے کا فیصلہ