الیکشن کمیشن

عام انتخابات تک الیکشن کمیشن کے تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

ویب ڈیسک: ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات 2024ء کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے نیا حکم نامہ جاری کر دیا۔ حکم نامہ میں وضاحت کی گئی ہے کہ عام انتخابات تک تمام ملازمین کی ہفتہ وار تعطیلات کے ساتھ تمام چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔
ذرائِع کے مطابق الیکشن کمیشن کے آفسز ہفتہ وار تعطیلات میں بھی کھلے رہیں گے۔ الیکشن کمیشن کے افسران کی جانب سے 23 دسمبر کو چھٹی کرنے پرچیف الیکشن کمشنر نے نوٹس لے لیا۔
الیکشن کمیشن کے سرکلر کے مطابق آئندہ انتخابات تک عام تعطیل سمیت ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔
جاری سرکلر کے مطابق الیکشن کمیشن کے تمام اعلیٰ افسر سٹیشن چھوڑنے سے قبل چیف الیکشن کمشنر سے اجازت لیں گے، 19 گریڈ سے کم کے ملازمین کو سیکرٹری الیکشن کمیشن سے اجازت لینا ہوگی۔ اس کے علاوہ کسی بھی چھٹی پر مکمل بارپرس کی جائیگی۔
چیف الیکشن کمشنر اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کے علاوہ کوئی اور افسر الیکشن کمیشن کے ملازمین کو چھٹی دینے کا مجاز تصور نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، غیر قانونی مقیم افغانیوں کی واپسی جاری، مزید 13 ہزار 567 لوٹ گئے