پشاورفلتھ ڈپومیں تبدیل

عملہ صفائی کی جانب سے تنخواہوںکی عدم ادائیگی اور مسیحی ملازمین کی کرسمس کے موقع پرچھٹی پرہونے سے پشاور جس طرح فلتھ ڈبو میں تبدیل ہوگیا ہے اور ہزاروں ٹن کچراجگہ جگہ جمع ہوکر صحت کے لئے مسائل پیدا کر رہا ہے وہ یقینا لمحہ فکریہ ہے اس میں قطعاً شک نہیں کہ مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے عملہ صفائی کے ہزاروںملازمین ان دنوںچھٹی پر ہیں تاہم مسلمان سینیٹری ورکرز بھی اتنی بڑی تعداد میں عملہ صفائی میں شامل ہیںجومسیحی برادری سے تعلق رکھنے والوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے صفائی ستھرائی کے کام کوبڑی حد تک نمٹا سکتے ہیں لیکن بدقسمتی سے جب بھی کوئی خاص دن ہو خصوصاً عیدین پرصفائی ستھرائی اورعیدالاضحی کے موقع پر جانوروں کی باقیات کو ٹھکانے لگانے کامسئلہ ہو تواس سے پہلے عملہ صفائی کو تنخواہوںکی ادائیگی روکے جانے کی خبریں گردش کرنے لگتی ہیں جس کی وجہ سے ملازمین میں بے چینی پیدا ہوجاتی ہے اور شہر کا ہر علاقہ ‘ محلہ ‘ گلی اور سڑک کچرہ کنڈی میں تبدیل ہوجاتی ہے’ جوملازمین کے ساتھ زیادتی ہے اس پرفوری توجہ درکار ہے۔

مزید پڑھیں:  ویج مجسٹریٹ کی تعیناتی