اعلیٰ سطحی رابطے

پاکستان اور افغانستان کا اعلیٰ سطحی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق

ویب ڈیسک :اسلام آباد میں افغان وفد کی قیادت کرنے والے گورنر قندھار ملا شیرین اخوند کی وفد کے ہمراہ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات ‘دونوں ممالک نے اعلیٰ سطحی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کر لیا ۔
نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کے مطابق گورنر قندھار ملا شیرین سے تعمیری ملاقات ہوئی‘ملاقات میں دو طرفہ مسلسل رابطوں کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے لیے اعلیٰ سطح کے رابطے اور بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق افغان وفد نے 4 دہائیوں سے لاکھوں افغانوں کی فراخدلانہ مدد پر پاکستان کی تعریف کی۔
وفد کی قیادت سینئر افغان طالبان رہنما اور گورنر قندھار کررہے ہیں، ذرائع کے مطابق افغان عبوری حکومت کے وفد میں افغان وزارت دفاع، اطلاعات اور انٹیلی جنس حکام شامل ہیں-

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کاوفاق کو تمباکو کی مد میں 300ارب دینے سے انکار