پیپلز پارٹی کا 10جنوری سے انتخابی مہم کا اعلان، شیڈول جاری

ویب ڈیسک: پیپلز پارٹی کی جانب سے انتخابی مہم کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری انتخابی مہم 10جنوری کو صوابی سے شروع کرینگے۔ 27 جنوری کو پشاور، 29 جنوری کو کرم ،30 جنوری کو ڈیرہ اسماعیل خان اور 31 جنوری کو ملاکنڈ میں جلسہ ہوگا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے الیکشن 2024ءکے لئے جاری شیڈول کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خیبرپختونخوا، پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں 30 سے زائد جلسے کریں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 10 جنوری کو صوابی اور 11 جنوری کو تاندلیاں والا فیصل آباد میں جلسہ کریں گے12 جنوری کو لیہ، 13 جنوری کو بہاول پور اور 14 جنوری کو نصیرآباد بلوچستان میں جلسہ ہوگا 14 جنوری کی شام خیرپور جبکہ 15 جنوری کو لاڑکانہ میں انتخابی مہم کے لئے بلاول بھٹو جائیں گے۔
بلاول زرداری کا 21 جنوری کو لاہور میں جلسہ ہوگا، چنیوٹ میں 23 جنوری اور سرگودھا میں 24 جنوری کو جلسہ کرینگے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی 25 جنوری کو لالہ موسی، 26 جنوری کو ملتان اور 27 جنوری کو پشاور ، 29 جنوری کو ضلع کرم اور 30 جنوری کو ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسہ کریں گے۔
پیپلز پارٹی چیئرمین31 جنوری کو ملاکنڈ اور یکم فروری کو خضدار، دو فروری کو دن میں کندھکوٹ ایٹ کشمور اور شکار پور ، شام میں جیکب آباد میں جلسہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش