پاک آرمی انٹر ریجنل والی بال چیمپئن شپ پشاور نے جیت لی

ویب ڈیسک: پاک آرمی اور ڈائریکٹریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے تعاون سے منعقدہ انٹر ریجنل والی بال چیمپئن شپ پشاور نے جیت لی۔
ایونٹ کے فائنل میچ میں بنوں کو سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ مہمان خصوصی کورکمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
انٹر ریجنل والی بال چیمپئن شپ کے موقع پر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سلسلے میں 20 ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں کا بھی انتخاب کیمپ کیلئے بلایا گیا جن کو کوالیفائیڈ کوچز کے ذریعے ٹریننگ دی جائیگی اور پاک آرمی کی طرف سے ماہانہ45 ہزار روپے وظیفہ فراہم کیا جائیگا جبکہ کیمپ کے بعد نیشنل چیمپئن شپ تک ماہانہ پندرہ ہزارہ روپے دیئے جائینگے۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ میں جڑواں بھائیوں کے ہاتھوں بہن قتل