بلاول

تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنی غلطیاں ماننی چاہئیں‘بلاول

ویب ڈیسک : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس میں پیپلز پارٹی کو انصاف ملے گا، یہ ایک موقع ہے کہ تاریخ کو درست کریں، تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنی غلطیاں ماننی چاہئیں۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سب تیاری کریں عام انتخابات 8 فروری کو ہو رہے ہیں، اقوام متحدہ سے بھی قرار داد پاس کروا لیں پھر بھی انتخابات 8 فروری کو ہوں گے۔
ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا ہم نہیں سمجھتے ہمارے نظام میں اتنی شفافیت ہے کہ کسی کو بھی پھانسی کی سزا دی جائے، اب جو کچھ ہو رہا ہے ماضی میں اس سے بہت برا ہوا ہے۔
الیکشن کے التوا سے متعلق سینیٹ سے منظور قرارداد پر چیئرمین پی پی کا کہنا تھا چیف جسٹس کی بات میں زیادہ وزن ہے یا چند سینیٹرز کی بات میں، 8 فروری کو الیکشن ہوں گے، سب تیاری کریں اور ووٹ بھی ڈالیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا میں تمام سیاسی جماعتوں کا مقابلہ کر رہا ہوں، پیپلز پارٹی ہی بیروگاری، مہنگائی اور غربت کا مقابلہ کر سکتی ہے، ہم سے تلوار چھینی گئی تو ہم نے تیر پر الیکشن لڑا اور اب تک لڑ رہے ہیں۔
عمران خان سے متعلق سوال پر چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا پاکستان کے عوام کی کرکٹ سے محبت ہے یہ تو ہم انکار نہیں کر سکتے، بانی پی ٹی آئی تو خود کہتے تھے کہ ادارے آزاد ہیں، اب وہ اپنی صفائی خود پیش کریں، سب سے پہلے بانی پی ٹی آئی کو توبہ کرنی پڑے گی، وہ خود اپنی غلطی مانیں۔

مزید پڑھیں:  گندم خریداری نہ کرنے پر جماعت اسلامی کا وفاق اور پنجاب حکومت کو الٹی میٹم