آئی سی سی کا دسمبر کیلئے بہترین کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان

ویب ڈیسک: آئی سی سی نے دسمبر کیلئے بہترین کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے دسمبر کے بہترین کھلاڑیوں کیلئے تین مردوں اور تین خواتین کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا جس میں کوئی بھی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں ہے۔
آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ دسمبر کی نامزدگیوں میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز، بنگلادیش کے تیج الاسلام اور نیوزی لینڈ کے گلین فلپس شامل ہیں۔
خواتین کی کیٹیگری میں بھارت کی جمائمہ روڈریگز اور دپیتی شرما اور زمبابوے کی پریشیس مارنگے کو نامزد کیا گیا ہے۔
واضح رہے جمائمہ نے انگلینڈ اور آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ اور ون ڈے میچز میں عمدہ پرفارمنس کے ذریعے اپنے ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
انگلینڈ کیخلاف اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں انہوں نے 47 رنز دیکر دو وکٹیں حاصل کی تھیں اور انتہائی اہم نصف سنچری بھی اسکور کی تھی۔

مزید پڑھیں:  بشکیک میں حالات کنٹرول میں نہیں،وطن پہنچنے والے طلباء نے حقیقت بتا دی