20گواہان

توشہ خانہ ریفرنس:نیب 20گواہان پیش کرے گا

ویب ڈیسک :توشہ خانہ ریفرنس میں نیب بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 20 گواہ پیش کرے گاجن کی فہرست سامنے آگئی‘گواہان کی فہرست میں ایک وعدہ معاف گواہ بھی شامل ہے۔
تحفے کا پرائیویٹ طور پر تخمینہ لگانے والے صہیب عباسی بطور وعدہ معاف گواہ پیش ہوں گے، سابق وزیراعظم کے ملٹری سیکرٹری اور ڈپٹی ملٹری سیکرٹری بھی گواہان میں شامل ہیں۔
ڈپٹی قونصلیٹ جنرل دبئی رحیم اللہ، توشہ خانہ کے سیکشن افسران بھی گواہوں کی فہرست میں شامل ہیں، پی ایم آفس کے اسسٹنٹ سیکرٹری پروٹوکول زاہد سرفراز بھی نیب کے گواہوں میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  سب انسپکٹر عامر گاڑی کا چالان کرنے پر قتل، سپاہی زخمی